
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں اس کے ایک اہم کھلاڑی کی بڑے ٹاکرے میں شرکت مشکوک ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر اویش خان کو فلو ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اویش خان کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بخار کی وجہ سے اویش پچھلے دو دن سے ہوٹل میں ہی مقیم ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اویش خان کی طبیعت بہتر نہیں لگ رہی، جبکہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم انہیں مسلسل مانیٹر کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2022 میں سپر فور کا میچ کل کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.