پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

بھارتی بورڈ نے اپنے میڈیا کا سہارا لے کر پی سی بی کیخلاف سازش شروع کردی

بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے میڈیا کا سہارا لے کر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے خلاف سازش شروع کردی۔

بھارتی میڈیا نے ایشیا کپ کے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلانا شروع کر دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کے لیے پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کر دیا، ایشیا کپ سال 2023 میں نہیں ہو گا۔

بھارتی میڈیا نے کہا کہ بی سی سی آئی ایشیا کپ کو پانچ رکنی ٹورنامنٹ سے تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی یا اے سی سی نے تاحال پی سی بی سے ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا، جےشاہ نے تاحال ایشیا کپ 2023 کے لیے اجلاس طلب نہیں کیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے دوران جے شاہ کو ہائبرڈ ماڈل سے متعلق نجم سیٹھی نے مکمل بریفننگ دی۔

بریفننگ کے دوران صدر اے سی سی جے شاہ نے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد نہیں کیا، ایشیا کپ سے دستبردار ہونے پر بھارتی کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کے براڈ کاسٹنگ رائٹس کی خلاف وزری کرے گا۔

پی سی بی کسی صورت ایشیا کپ کو مکمل پاکستان سے کسی اور ملک منتقل کرنے پر راضی نہیں، ایشیا کپ کے لیے دیے گئے ہائبرڈ ماڈل سے آگے مزید لچک پی سی بی نہیں دکھائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کو 5 رکنی ٹورنامنٹ سے تبدیل کرنے کے لیے اےسی سی کے تمام ممبران سے مشاورت کرنی ہو گی، پی سی بی کسی پانچ رکنی ٹورنامنٹ کے حق میں نہیں، ایشیا کپ کا مقصد ختم نہیں ہونے دے گا۔

ایشیا کپ کو پانچ رکنی ٹورنامنٹ میں تبدیل کرنے سے ایشین ٹیموں کی گروتھ ختم ہو جائے گی۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پر بی سی سی آئی میڈیا پر جھوٹی خبروں کے ذریعے پریشر ڈالنا چاہ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.