اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

بھارتی ایئر لائن میں دو مسافر آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

بھارتی ایئر لائن میں لڑکی کو چھیڑنے کے معاملے پر 2 مسافروں میں جھگڑا ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں 2 مسافروں کو آپس میں جھگڑتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ جہاز کا عملہ ان کے درمیان بیچ بچاؤ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ویڈیو میں  ایک لڑکی کے چیخنے کی آواز سننے کے بعد اس کا باپ کھڑے ہوکر  دوسرے مسافر سے لڑتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ تم نے میری بیٹی کو ہاتھ کیسے لگایا اور وہ دوسرے مسافر کو مارنے کےلیے بڑھتا ہے تو اسی دوران پیچھے سے ایک خاتون اسے روک دیتی ہے۔

جہاز میں موجود لڑکی کا والد جو دوسری قطار میں بیٹھا ہوا تھا وہ اپنی بیٹی کی نشست تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے کہ اسی دوران جہاز کا عملہ اسے تسلی دینے کی کوشش کرتا ہے اور ایک ایئر ہوسٹس کیپٹن کو فلائٹ اُڑانے کا کہتی نظر آرہی ہے۔

یہ فلائٹ کہاں جارہی تھی اس کی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.