بدھ 10؍ ربیع الاوّل 1445ھ27؍ستمبر 2023ء

بھارتی ایئرپورٹ پر فین سے پاکستانی پرچم لے لیا گیا

پاکستانی فین چاچا بشیر سےحیدرآباد دکن میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لے لیا گیا۔

چاچا بشیر  پاکستان ٹیم کے استقبال کیلئے پاکستانی پرچم لیکر گئے تھے، انہوں نے بتایا کہ بھارتی سیکیورٹی نے مجھ سے پاکستانی پرچم لے لیا۔

کیٹیگری اے میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

پاکستانی فین چاچا بشیر نے راجیو گاندھی ایئر پورٹ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

دوسری جانب مشن ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ اسکواڈ بھارت کے شہر حیدرآباد پہنچ گیا۔ پاکستانی مداحوں نے حیدرآباد میں پہلے سے ہی ڈیرے ڈال دیے۔

 پاکستانی ٹیم 29 ستمبر کو حیدرآباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی، میگا ایونٹ میں پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز سے ہوگا۔

 پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا، کپتان بابر اعظم جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے شائقین سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.