بھارتی ایئرلائن کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا گیا، بھارتی ایئر لائن گو فرسٹ کو سری نگر شارجہ پرواز کے لئے پاکستانی حدود استعمال کی اجازت گزشتہ ہفتے دی گئی تھی۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حکومتی احکامات پر ایئرلائن "گو فرسٹ” کا پاکستانی حدود استعمال کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا۔
بھارتی ایئرلائن کو گزشتہ ہفتے سری نگر سے شارجہ کی پروازوں کے لیے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔
سی اے اے کے شعبہ ٹرانسپورٹ کے حکام نے فضائی حدود کی اجازت منسوخ کرنے کی تصدیق کی ہے، تاہم ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے بھارتی ذرائع ابلاغ سے آنے والی اس خبر پر فی الحال وہ تبصرہ نہیں کر سکتے۔
Comments are closed.