بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارتی اور پاکستانی کرکٹ شائقین کی ایک ساتھ نماز پڑھتے تصویر وائرل

سوشل میڈیا پر اس وقت ایک خوبصورت تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دو حریف ملکوں کےشائقین ایک ہی جگہ مذہبی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

گزشتہ روز پاک بھارت میچ ہوا، اس سنسنی خیز میچ نے جہاں دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو چھوٹے چھوٹے ہارٹ اٹیک دیے وہیں اس میچ سے کچھ خوبصورت مناظر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

پاکستانی اور بھارتی عوام سوشل میڈیا پر چاہے جتنا لڑتے ہوں مگر آمنے سامنے ایک دوسرے سے ہمیشہ خلوص سے ہی ملتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل یہ تصویر اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے سپورٹرز سبز ہلالی جھنڈا بچھائے بھارتی ٹیم کے ایک سپورٹر کی امامت میں نماز ادا کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.