بھارتی افواج میں فضائی حادثے روزمرہ کا معمول بن گئے، 30 سال میں 534 چھوٹے بڑے جہاز فضائی حادثوں کا شکار ہوئے جن میں 152 پائلٹ ہلاک ہوئے۔
گزشتہ 5 سال میں 45 فضائی حادثات میں 42 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔
مارچ 2017ء سے اب تک 18 بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔
زیادہ تر حادثات پائلٹ کی غفلت، غیر معیاری دیکھ بھال اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے ۔
2012ء میں بھارتی وزیرِ دفاع نے بتایا تھا کہ بھارت مگ 21 بیڑے کے نصف سے زائد جہازوں کو حادثات میں کھو چکا ہے۔
بھارتی وزیر دفاع انٹونی کے مطابق 872 جہازوں کے بیڑے میں سے 482 حادثات کا شکار ہوئے ہیں۔
صرف 2021ء میں 5 بھارتی مگ 21 طیارے حادثے کا شکار ہوئے۔
8 دسمبر 2021ء کو ہیلی کاپٹر کریش میں جنرل بپن راوت سمیت 13 فوجی افسران ہلاک ہوئے۔
جنوری 2023ء میں مدھیا پردیش میں ایس یو 30 اور میراج 2000 ٹکرا کر تباہ ہو گئے تھے۔
گزشتہ ماہ 8 مارچ 2023ء کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرۂ عرب میں ڈوب گیا تھا۔
Comments are closed.