بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد گنڈا سنگھ والا میں درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں، دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ علاقوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔
اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں دریائے ستلج گنڈاسنگھ والا میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
بھارت سے آنے والا ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا جسڑ سے شاہدرہ لاہور کی جانب بڑھ رہا ہے، سیلابی پانی سے راوی کنارے شکر گڑھ کے سرحدی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
جھنگ میں دریائے چناب میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں اضافہ جاری ہے، اطراف کے 40 دیہاتوں میں 48 ہزار آبادی متاثر ہوئی ہے جبکہ فصلیں اور رابطہ سڑکیں بھی زیر آب آگئی ہیں۔
دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جھنگ میں سیلابی علاقے کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔
Comments are closed.