بھارت میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیلنے لگا، مرکزی وزارت صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 7 سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ شرح 6.78 اور ہفتہ وار شرح 4.49 ریکارڈ کی گئی
رپورٹس کے مطابق کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 53 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 27 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
بھارتی وزارت صحت کے مطابق کورونا وبا بننے کی شکل میں داخل ہوچکا ہے اور اگلے 10 سے 12 روز میں کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔
وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز اومیکرون ویرینٹ کے باعث سامنے آرہے ہیں۔
Comments are closed.