بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت، کتے نے پُراسرار قتل کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل کردیا

جانی نامی کتے نے صرف 48 گھنٹوں میں 22 کلو میٹر دور شواہد سونگھ کر پُر اسرار قتل کیس کا معمہ حل کر دیا اور مجرم کر پکڑوا کر وہ کر دکھایا جو پولیس کرنے میں ناکام ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ریاست اُترپردیش میں ایک 15 سالہ نوجوان درویش کمار سے ٹریکٹر اور نقدی چھین کرقتل کر کے اس کی لاش کو کھیت میں دفن کردیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق قاتل کا کوئی سُراغ نہ ہونے کے باوجود صرف 48 گھنٹوں میں جرمن شیفرڈ جانی نے اس پُراسرار قتل کا معمہ حل کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کتے نے 22 کلومیٹر دورشواہد کو سونگھ کر  ٹریکٹر کو ڈھونڈ نکالا اور 48 گھنٹوں میں قاتل کو بھی پکڑوایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

محکمہ پولیس کی جانب سے اس کتے کی کوشش کو سراہا گیا اور اس کی تربیت کرنے والوں کو تعریفی خط دیا گیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.