up personals i am an outgoing person white girl looking for asian the most beautiful girl in the philippines asian teen meat com single woman dating

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت، ٹیچنگ کیلئے امتحان دینے والے امیدوار کا نقل کرنیکا انوکھا طریقہ

بھارت میں حال ہی میں اساتذہ کی نشستوں پر ہونے والے امتحانات میں ایک امیدوار بلوٹوتھ کے ذریعے نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیدوار نے نقل کے لیے بلیو ٹوتھ اپنے جوتے اور کان کے اندر فکس کر رکھا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیدواروں کی قابلیت کو پرکھنے کے لیے منعقد کیے گئے امتحان میں نقل کا خدشہ تھا، جس کے لیے مقامی حکومت کی جانب سے راجستھان کے 16 ضلعوں میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی تھیں، امتحان کے دوران ضلع کشن گڑھ سے نقل کرتے ہوئے ایک امیدوار کو پکڑ لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امتحان کے دوران نقل کی اور بھی شکایات سامنے آئی ہیں جبکہ جوتے میں بلیو ٹوتھ فکس کر کے نقل کرنے والے امیدوار کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.