ممبئی کی 27 سالہ ریکھا نیشاد نوڈلز میں حادثاتی طور پر زہریلےٹماٹر کے استعمال سے چل بسی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکھا نیشاد نے ایک ہفتے قبل چوہوں کو مارنے کی خاطر ٹماٹر میں زہر ملا کے رکھا تھا جسے اس نےخود ہی غلطی سے کھانا پکاتے ہوئےاستعمال کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ٹی وی دیکھتے ہوئے بے دھیانی میں زہر آلود ٹماٹروں کا اپنے کھانے میں استعمال کیا جسے کھانے کے بعد اسے الٹیاں لگ گئیں۔
الٹیوں کی شکایت کے ایک گھنٹے بعد خاتون کا شوہر اور دیور اسے قریبی اسپتال معائنے کے لیے لے کر گئے جہاں علاج کے دوران خاتون کی موت واقع ہوگئی۔
Comments are closed.