بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت، میت کی ہنستے مسکراتے آخری رسومات ادا

پڑوسی ملک بھارت میں ایک میت کی آخری رسومات میں خاندان والوں کو رونے کے بجائے ہنستے مسکراتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک تصویر بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں سے سامنے آئی جس میں ایک خاندان کو اپنی رشتے دار، 95 سالہ خاتون ماری اما کی آخری رسومات پر باقاعدہ ہنستے مسکراتے دیکھا گیا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میت تابوت میں ہے اور میت کے چاروں طرف ہر عمر کے لوگ موجود ہیں جو مسکرا رہے ہیں جیسے یہ کوئی عام تصویر ہو۔

خاتون کے بیٹے نے خاندان والوں کے مسکرانے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا ماننا ہے کہ خوشی سے مرنے والے کو اگلے سفر کے لیے روانہ کیا جائے، اسی لیے ہم نے ایسا کیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ موت افسوسناک ہوتی ہے لیکن ہوسکتا ہے موت کے بعد والی زندگی زیادہ خوبصورت ہو۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ماری اما کے 9 بچے ہیں جبکہ ان کے 19 نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.