بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت، ماں کو سالگرہ پر مبارکباد دینے کی اجازت نہ ملنے پر لڑکے کی خودکشی

بھارت میں ہاسٹل میں رہنے والے 14 سالہ لڑکے کو ماں کو سالگرہ پر مبارکباد دینے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر اس نے خودکشی کرلی۔

یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آیا جہاں ہاسٹل میں رہنے والے 14 سالہ لڑکے نے موبائل فون کے لیے وارڈن سے درخواست کی تاکہ وہ اپنی ماں کو سالگرہ کی مبارکباد دے سکے لیکن وارڈن نے اسے فون نہیں دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جب لڑکے کو فون نہیں دیا گیا تو اُس نے انتہائی سخت قدم اُٹھاتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

دوسری جانب اہلخانہ نے بتایا کہ اس واقعے سے پہلے اُنہوں نے کئی بار اپنے بیٹے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن بیٹے سے بات نہیں ہوسکی تھی کیونکہ ہاسٹل میں اجازت نہیں تھی۔

ممبئی بھارت کی نوجوان بنگالی ماڈل منجوشا نیوگی…

ہاسٹل میں موجود دیگر طلباء نے اتوار کی صبح پورواج کو مردہ پایا اور ہاسٹل انتظامیہ کو اطلاع دی۔  

لڑکے نے خودکشی نوٹ چھوڑنے کے بعد خود کو پھانسی لگالی، اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.