بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں شدید بارش کے باعث ضلع رائے گڑھ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رائے گڑھ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 100 افراد کے مٹی تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رائے گڑھ میں لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 40 مکانات ملبے تلے دب گئے، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
بھارت میں شدید بارشوں سے گرداس پور میں دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے جبکہ کرتارپور راہداری کی سرحدی باڑ پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔
بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق ممبئی میں آئندہ دو روز تک شدید بارش کا امکان ہے جبکہ ریاست گجرات، ہماچل پردیش، گوا اور جنوبی بھارت میں 5 روز تک شدید بارش ہو سکتی ہے۔
ممبئی کو پانی فراہم کرنے والی جھیل تلسی اوورفلو ہونا شروع ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں شدید بارش کے سبب 2 روز کے لیے اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔
Comments are closed.