بھارت میں نوجوان لڑکی کو قتل کر کے لاش فریج میں رکھنے والے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ ساحل گہلوٹ تفتیش کے دوران 25 سالہ لڑکی نکی یادیو کو قتل کرنے کا اعتراف کرچکا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے سے پہلے ملزم نے 9 فروری کو گھر والوں کی پسند سے دوسری لڑکی سے اپنی منگنی کی۔
تقریب میں دوستوں کے ساتھ ڈانس کیا اور خوشی منائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منگنی کی تقریب کے بعد نکی یادیو کے گھر گیا، نکی اس کی منگنی سے خوش نہیں تھی، وہ غصے میں آگئی اور لڑکے کو شادی کرنے سے روکنے لگی۔اسی دوران گہلوٹ نے مشتعل ہو کر اس کا گلا گھونٹ دیا۔
سینئر پولیس افسر کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ پریشان تھا کہ نکی سے شادی کرے یا پھر گھر والوں کی پسند کی لڑکی سے۔
ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ 9 اور 10 فروری کی درمیانی شب نکی کو قتل کیا۔
Comments are closed.