بھارت کے شہر دہلی میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو قتل کر کے پولیس کو فون پر اطلاع دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو ایک شخص نے پولیس کو فون کر کے بتایا کہ اس نے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا، جس کے بعد پولیس نے گھر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق ملزم کی عمر 35 سال ہے جبکہ مقتول خاتون کی عمر 30 سال ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر پہنچنے پر بیوی کو بستر پر پڑے دیکھا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں افراد مالی پریشانی کا شکار تھے، ملزم نے مختلف ذرائع سے پیسے ادھار بھی لیے ہوئے تھے۔
پولیس کا ابتدائی تفتیش کے بعد بتانا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اتوار کو جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے اہلیہ کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے کیس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments are closed.