بھارت میں شادی کے 24 گھنٹے کے بعد دولہا اچانک لاپتا ہوگیا جس کے بعد دولہا اور دلہن کے گھر کہرام مچ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے علاقے کوتوالی کے رہائشی مبین سلمانی کے بیٹے خورشید کی شادی 27 جنوری کو ایک گاؤں میں انجام پائی، شادی کے چوبیس گھنٹے بعد دولہا خورشید اچانک کہیں لاپتہ ہوگیا۔
دولہے کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا 29 جنوری کی رات اچانک لاپتا ہوگیا جس کا ابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔
دلہن انعم کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر رات کو کسی بات پر پریشان تھے جس کے بعد وہ کمرے سے باہر نکلے اور پھر واپس نہیں آئے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کردی لیکن دو دن گزرنے کے باوجود پولیس نوجوان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔
Comments are closed.