بھارت کے شہر حیدرآباد میں دو ماہ پہلے شادی کرنے والے نوجوان ڈاکٹرز گھر کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ باتھ روم کے گیزر سے بجلی کے تار کے کنکشن ٹکرانے اور کرنٹ کے باعث دونوں افراد کی موت ہوئی۔
22 سالہ مرنے والی لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ہم کھڑکیوں کے ذریعے گھر میں داخل ہوئے، جہاں بیٹی اور داماد کو مردہ حالت میں پایا۔
کیس کی تفتیش کرنے والی بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ شوہر بیوی کو بچانے گیا تھا تاہم دونوں کرنٹ کے باعث انتقال کر گئے۔
واقعے میں مرنے والے 26 سالہ نثار الدین کے والد کا کہنا ہے کہ لگتا یہی ہے کہ بیٹا اپنی بیوی کو کرنٹ سے بچانے گیا تاہم وہ بھی اس کی زد میں آگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صائمہ میڈیکل کالج کے فائنل ایئر میں تھی جبکہ 26 سالہ نثار الدین کورنمنٹ میڈیکل کالج میں کام کرتا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.