جمعہ 14؍صفر المظفر 1445ھ یکم؍ستمبر 2023ء

بھارت، دوران پرواز 51 سالہ پائلٹ چل بسا

دہلی سے دوحہ جانے والی فلائٹ میں 51 سالہ پائلٹ کو دوران پرواز موت آگئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ بدھ کو مذکورہ شخص دہلی سے دوحہ جانے والی فلائٹ میں سفر کر رہا تھا اور لینڈنگ سے آدھا گھنٹہ قبل اچانک چل بسا، جس کے باعث پرواز دبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی صورت میں لینڈ کروانی پڑی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ پرواز اس واقعے کی وجہ سے دوحہ ایئرپورٹ پر تاخیر سے پہنچی، مذکورہ پرواز کے ترجمان نے میڈیا کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے مسافر کی موت کی تصدیق کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئربس میں سوار پائلٹ سفر کے دوران بیمار ہو گیا تھا، جسے ابتدائی طبی امداد کے دوران مردہ قرار دے دیا گیا۔

ساتھی پائلٹ کے مطابق مذکورہ شخص بالکل صحت مند تھا، اس کی یوں اچانک موت نے ہر ایک جاننے والے کو گہرا صدمہ پہنچایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایویشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ تیسرا بھارتی شہری ہے جو گزشتہ ایک ہفتے میں دورانِ پرواز چل بسا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.