بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت، خونخوار چیتے ہائی وے پر گھومنے لگے

بھارت میں خونخوار چیتے ہائی وے کی سڑکوں پر گھومنے لگے جس کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر اور مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دو خونخوار جنگلی چیتوں کو رات کے وقت سڑک پر گھومتے اور موٹر سائیکل کی تلاشی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

چیتوں کے سڑک پر گھمونے کے دوران ٹریفک رُکی ہوئی ہے جبکہ گاڑیوں میں موجود افراد اس دہشت ناک منظر کو ویڈیو میں قید کر کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو بھارت کی کس ریاست کی ہے اس کا تو معلوم نہیں ہو سکا مگر اسے انٹرنیٹ پر خوب دلچسپی سے دیکھا جا رہا۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو تاحال لاکھوں انٹرنیٹ صارفین دیکھ اور پسند کر چکے ہیں جبکہ اس ویڈیو کو ری ٹوئٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.