بھارتی ریاست اترکھنڈ میں گزشتہ روز ہونے والی خطرناک ترین لینڈ سلائیڈنگ کی ویڈیو انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں گرمی کے مہینوں میں اکثر خاندان چھٹیاں گزارنے کے لیے اونچے اور ٹھنڈے علاقوں کا رُخ کرتے ہیں مگر یہ سیرو تفریح کبھی کبھار جان لیوا سفر بھی ثابت ہوتا ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ کی خبریں آ ئے دن سننے کو ملتی ہیں مگر گزشتہ دن بھارت کے اتر کھنڈ کے نیشنل ہائی وے پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پتھریلے پہاڑ پر کچھ لوگ سفر کر رہے ہیں جبکہ اس دوران لینڈ سلائیڈنگ کے سبب پہاڑ کے اوپر سے مٹی کا جیسے سیلاب ہی آ گیا ہو۔
یہ لینڈ سلائیڈنگ تقریباً ایک سے ڈیڑھ منٹ تک جاری رہی اور اس دوران مسافر اپنی جان بچانے کے لیے گاڑیاں چھوڑ کر پیچھے کی جانب بھاگنے لگ گئے۔
اس وائرل ویڈیو میں بھی ویڈیو بنانے والے کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں جس میں اُس کا کہنا ہے کہ ایسی لینڈ سلائیڈنگ کبھی نہیں دیکھی، پورا پہاڑ ہی نیچے آ گیا ہے، اب یہ راستہ 10 سے 15 دن تک نہیں کھُل سکتا۔
Comments are closed.