منگل22؍ذوالحجہ 1444ھ11جولائی 2023ء

بھارت، بارش اور سیلاب سے اموات 37 ہوگئیں

بھارت میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال اور مختلف واقعات میں اموات کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دریائے جمنا میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے بلند ہونے کے بعد نئی دلی میں الرٹ کر دیا گیا۔

نئی دلی کے پرانے ریلوے پل کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کا انخلا شروع کر دیا گیا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں دریائے جمنا میں پانی کی سطح مزید بلند ہو گی۔

جاپان میں شدید بارشوں کے بعد بننے والی سیلابی صورتحال سے 3 افراد ہلاک اور 3 لاپتا ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دلی میں 24 گھنٹوں کے دوران 153ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

وزیرِ اعلیٰ اروندکیجریوال کا کہنا ہے کہ نئی دلی میں 40 سال میں پہلی بار اتنی شدید بارشیں ہوئی ہیں، اس سے قبل 1982 میں 24 گھنٹوں میں 169 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے ماطابق نئی دلی میں شدید بارشوں کے پیش نظر اسکول آج بھی بند ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.