منگل 11؍جمادی الاول 1444ھ 6؍دسمبر 2022ء

بھارت، اسپتال کے بستروں پر کتوں کے ڈیرے

بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے اسپتال میں کتوں کی بھرمار سامنے آنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دو کتوں کو سرکاری اسپتال کے الگ الگ بستر پر آرام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو مقامی شہری نے بنائی ہے جو اپنی حاملہ بیوی کے ساتھ اسپتال آیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ صحت نے اس ویڈیو سے متعلق تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔

بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) وارڈ میں گائے گھس آئی جو کچھ دیر تک وہاں اِدھر اُدھر گھومتی رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ریاست مدھیا پردیش کے ہی اسپتال کے انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) وارڈ میں ایک گائے گھس گئی تھی جو کچھ دیر تک وہاں اِدھر اُدھر گھومتی رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.