حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت، اسرائیل اور امریکا سے فنڈنگ لینے والوں کی منافقت مثالی ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری اور حماد اظہر کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں طلال چوہدری نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کروانے والوں کو آج کشمیر کی یاد آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی زندگی اور جیت کی دعائیں مانگنے والوں کو آج ستیاپال کے بیان کی یاد آگئی ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بھارت، اسرائیل اور امریکا سے فارن فنڈنگ لینے والوں کی زبان درازی اور منافقت مثالی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہر روز ’ہیکل اینڈ جیکل‘ ٹی وی پر جھوٹ بولتے ہیں، انہیں اپنی حکومت کے ابتدائی 6 مہینے تک سمجھ نہیں آرہی تھی، آئی ایم ایف جانا ہے یا نہیں۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ایسے لوگوں کو ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہیکل اینڈ جیکل‘ بتائیں اقتدار سے نکلتے ہوئے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کیوں کی؟
Comments are closed.