اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

بھائی بنا بہن کا مان! سعودی عرب سے ویڈیو وائرل

بھائیوں کو بہنوں کا مان کہا جاتا ہے جو ان کی حفاظت کرتے ہیں اور ان کے لاڈ بھی اٹھاتے ہیں۔

اس بات کا عملی ثبوت سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ایک بھائی نے ننگے پیر ہونے کے باعث اپنی چھوٹی بہن کو گرمی سے بچانے کے لیے کمر پر اٹھا لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سائے میں آنے پر چھوٹا بچہ اپنی بہن کو کمر سے اتار دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی چھوٹی بہن کے ننھے محافظ کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.