بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

بھائیوں افسانے میں کچھ تو حقیقت کا رنگ بھرو، پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک پر رؤف صدیقی کا تبصرہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما رؤف صدیقی نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر کہا کہ بھائی لوگو! افسانے میں کچھ تو حقیقت کا رنگ بھرو۔ 

کراچی سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں و کارکنان کی طرح آنکھوں پر پٹیاں، نہ ہاتھ پیچھے باندھے۔ 

ایم کیو ایم رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ رؤف صدیقی نے کہا کہ کچھ تو سنسنی پیدا کرو۔ سہولت کاری اور کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں دہشت گردی کے مقدمات نہیں بنائے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.