آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے پہلی مرتبہ ڈرافٹ ہو رہا ہے، ڈرافٹ 28 اگست کو ہو گا جس کے لیے پلاٹینم کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
12 پلاٹینم کھلاڑیوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بھی شامل ہیں۔
پلاٹینم کرکٹرز میں جنوبی افریقا کے فاف ڈپلیسی، انگلینڈ کے جیسن رائے، سیم بلنگز، کرس جارڈن ،ڈیوڈ ویلے اور لیام لیونگسٹن، ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ، آندرے رسل، ڈوین براوو، افغانستان کے راشد خان اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ری ٹین کیے جانے کے اہل کھلاڑیوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ ڈرافٹ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کی حتمی فہرست کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
نامزد کیے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں 19 ممالک کے 279 کرکٹرز شامل ہیں، ری ٹینشن کے لیے اہل پاکستان کے کرکٹرز میں شاداب خان سڈنی سکسرز، احمد دانیال اور سید فریدون میلبرن اسٹارز شامل ہیں۔
ڈرافٹ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کی فہرست میں پاکستان کے سرفراز احمد، محمد عامر، محمد حفیظ، شان مسعود، وہاب ریاض، عماد وسیم، طیب عباس، آصف آفریدی، سہیل اختر، کامران اکمل، عمر اکمل، فیصل اکرم، آصف علی، شاہنواز دھانی، سلمان فیاض، ظفر گوہر، محمد حارث، دلبر حسین، محمد عمران جونیئر، سلمان ارشاد، عثمان خالد، اعظم خان، معاذ خان، موسیٰ خان، شرجیل خان، جنید خان، اسامہ میر، محمد سلمان، سعد نسیم، عثمان قادر، مومن قمر، رومان رئیس، مامون الرِیاض، علی ماجد، عثمان شنواری، حسین طلعت، محمد زاہد، ذیشان ضمیر اور محمد ذیشان شامل ہیں۔
Comments are closed.