بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بڑے مقابلے سے قبل پاک بھارت کپتانوں کی خوشگوار موڈ میں گپ شپ

ایشیا کپ کے بڑے مقابلے سے قبل پاکستان اور بھارت کپتانوں کی خوشگوار موڈ میں گپ شپ ہوئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما کے درمیان تبادلہ خیال گزشتہ شب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوا تھا۔

ملاقات اس وقت ہوئی جب بھارتی ٹیم ٹریننگ سیشن ختم کر کے واپس جا رہی تھی اور پاکستان کا ٹریننگ سیشن شروع ہونے والا تھا۔

پاکستان اور بھارت کے دیگر کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان کی بھی ملاقات ہوئی تھی۔

اس سے قبل ویرات کوہلی اور بابر اعظم بھی ایک دوسرے سے ملے تھے، ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں نے شاہین شاہ آفریدی سے بھی خیریت دریافت کی تھی۔

کپتان بابر اعظم نے روہت شرما سے ان کی فیملی کے حوالے سے پوچھا، جس پر روہت شرما نے بتایا کہ وہ چار پانچ روز تک آئیں گے۔

روہت شرما نے بابر اعظم سے ان کی فیملی کا پوچھا، بابر اعظم ابھی نہیں ہے کہہ کر مسکرا دیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.