امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بڑے بڑے سیاسی لیڈر مشکل وقت میں پاکستان سے باہر بھاگ جاتے ہیں۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی کہتے ہیں حالات بہت خراب ہیں اور ایک صاحب جو اپوزیشن میں ہیں وہ بھی یہی بات کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے یہ ہی سن رہا ہوں حالات بہت خراب ہیں، اس معاملے پر ہم سب کو مل کر سوچنا ہے کہ یہ حالات کیوں خراب ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے، ہر پاکستانی 2 لاکھ 70 ہزار روپے کا مقروض ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے سیاسی لیڈر جو بنتے ہیں، یہ مشکل وقت میں پاکستان سے باہر بھاگ جاتے ہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ لاہور گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے، ہرطرف کچرا ہے، ہمیں نظام کو بدلنا ہے اور حکمرانوں کو بھی بدلنا ہے۔
Comments are closed.