بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بڑے خاندان چند ٹکوں کے عوض بک گئے: شوکت یوسف زئی

صوبۂ خیبر پختون خوا کے وزیرِ محنت شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے خاندان اور پیسوں والے چند ٹکوں کے عوض بک گئے۔

یہ بات وزیرِ محنت خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی نے پشاور میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا ساتھ نہ دے کر منحرف اراکین نے پارٹی قیادت کو ناراض کیا۔

’’خیال تھا دوسری پارٹیوں سے آنیوالے ٹھیک ہو چکے ہونگے‘‘

 سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود تحریک انصاف کے…

شوکت یوسف زئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیال تھا کہ پی ٹی آئی میں دوسری پارٹیوں سے آنے والے سب ٹھیک ہو چکے ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.