چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب بڑی مچھلیوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے، میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ نیب کو اپنے قیام سے اب تک 4 لاکھ 96 ہزار 460 شکایات وصول ہوئی ہیں۔ اور نیب نے اب تک 4 لاکھ 87 ہزار 124 شکایات نمٹا دی ہیں۔ جبکہ 16 ہزار 93 شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دی۔
چیئرمین نیب نے مزید بتایا کہ 15 ہزار 378 شکایات کی تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ نیب نے 10 ہزار 241 انکوائریوں کی منظوری دی اور 9 ہزار 275 انکوائریاں مکمل کی گئیں۔ نیب نے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 822 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے۔
نیب نے مختلف احتساب عدالتوں میں 3 ہزار 754 بدعنوانی کے ریفرنس دائر کیے ہیں اور اب تک 2477 ریفرنسز پر احتساب عدالتوں نے فیصلے سنائے ہیں۔
اس وقت مختلف احتساب عدالتوں میں 1273ریفرنسز زیر سماعت ہیں، نیب نے پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پردستخط کیے ہیں۔
Comments are closed.