ملک میں بڑی عید پر مسالوں اور سبزیوں کے دام بھی بڑے ہوگئے، جس کے باعث مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
پیاز، ٹماٹر، لیموں، دھنیا اور ہری مرچ سمیت مختلف سبزیوں اور مسالہ جات کی قیمتوں میں اچانک دگنا تگنا اضافہ ہوگیا۔
مختلف علاقوں میں سبزی فروش منہ مانگی قیمتیں وصول کررہے ہیں، جس کے باعث شہریوں کی خریداری متاثر ہورہی ہے۔
بے بس عوام کہتے ہیں عید قرباں پر جان بوجھ کر کی جانے والی مہنگائی کو روکنے والا کوئی نہیں جبکہ سبزی فروشوں نے بڑھتی قیمتوں کی وجہ خراب موسم کو قرار دیا ہے۔
Comments are closed.