بڑی صنعتوں پر 10فیصد ٹیکس کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس کاروبار کے دوران 2 ہزار 55 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 661 پر آ گیا ہے۔
سپرٹیکس پر مارکیٹ نے شدید ردعمل دیا ہے، حکومتی فیصلہ سرمایہ کاروں کو حیران کرگیا ہے۔
فیصلے پر ایک رائے ہے کہ ملکی معیشت دستاویز ہو اور سرمایہ کاری بڑھے لیکن حکومت سرمایہ کاری پر ٹیکس لگائے گی تو سرمایہ کاری کیسے بڑھے گی تاہم حکومتی پالیسیاں یہ دو کام ہونے نہیں دے رہی ہیں۔
جمعے کے پہلے کاروباری سیشن کا اختتام 40 ہزار 663 پر ہوا۔
Comments are closed.