پھولے ہوئے سینے اور بڑی و مضبوط ٹانگوں والے باڈی بلڈر نما کبوتر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا اس عجیب و غریب کبوتر کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یقین نہیں آ رہا کہ کبوتر ایسے بھی ہو سکتے ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو کبوتر کی وائرل ہونے والی تصاویر کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ تصاویر قرار دے دیا ہے۔
دراصل وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں نظر آنے والے کبوتر اصلی ہیں اور یہ کبوتر کی نایاب نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس نسل سے تعلق رکھنے والے کبوتروں کی ٹانگیں بہت لمبی ہوتی ہیں، انہیں ’انگلش پاؤٹر‘، ’چاڈ پجن‘ یا ’باڈی بلڈر پجن‘ کہا جاتا ہے۔
’انگلش پاؤٹر‘ نامی کبوتروں کی نسل کو برطانوی حیاتیاتی ماہر ولیم برنارٹ ٹیگے میئر نے ڈچ کاپر اور فارسی کبوتروں کے ملاپ سے پیدا کیا تھا۔
Comments are closed.