بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ایم کیو ایم نے سیاسی لائحہ عمل تیار کرلیا

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے آئندہ کے لیے اپنا سیاسی لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔

ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت ہونے والے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کی بڑھتی قیمتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عامر خان نے کہا کہ ایسے فیصلے نہ کیے جائیں جس سے عوام سڑکوں پر نکل آئیں۔

اجلاس میں رابطہ کمیٹی ارکان، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین نے حکومتی فیصلوں میں مشاورت نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مہنگائی میں مسلسل اضافے اور وفاقی حکومت کا حصہ ہونے پر ایم کیو ایم پاکستان پر ووٹرز کا دباؤ ہے۔

دورانِ اجلاس ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے سیاسی لائحہ عمل سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.