جمعہ 23؍رمضان المبارک 1444ھ14؍اپریل 2023ء

بڑھتا مالی خسارہ، قرضوں کی بلند سطح پاکستانی معیشت کیلئے خطرناک ہے، عالمی بینک

عالمی بینک نے پاکستان کے وفاقی اخراجات سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ بڑھتا مالی خسارہ اور قرضوں کی بلند سطح پاکستانی معیشت کیلئے خطرناک ہے۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان غیر ضروری اخراجات، سبسڈیز ختم کرکے سالانہ 2723 ارب روپے کی بچت کر سکتا ہے، ریونیو میں اضافے، انتظامی اقدامات سے جی ڈی پی کے 4 فیصد کے مساوی بچت ممکن ہے۔

عالمی بینک نے کہا کہ وفاق کا 70 فیصد بجٹ قرضوں، سود، سبسڈیز اور تنخواہوں میں خرچ ہوجاتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ وفاق کا ٹیکس آمدن میں حصہ صرف 46 فیصد اور اخراجات 67 فیصد ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.