موسم کے بدلتے ہی بچوں اور بڑوں سمیت گھر کے بزرگ بھی وائرل بیماریوں میں گھرے نظر آ تے ہیں جس میں سب سے عام بیماری کھانسی ہے، یہ تکلیف دہ کھانسی لمبے عرصے تک جان نہیں چھورتی اور راتوں کی نیند الگ خراب کرتی ہے جس کا علاج اب نہایت آسان ہو گیا ہے۔
ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق کھانسی کے علاج کے لیے ہر گھر کے کچن میں موجود غذائیت سے بھرپور اجزاء السی کے بیج، میتھی دانہ اور کلونجی نہایت مفید ثابت ہوتی ہے، ان اجزا کے استعمال سے نا صرف کھانسی کی شدت میں کمی، کھانسی کا علاج بلکہ پیٹ کی چربی کا بھی جَلد خاتمہ ممکن ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اِن تینوں اجزا سے بنے قہوے کا استعمال نا صرف کھانسی دور کرتا ہے بلکہ متعدد دیگر موسمی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے ۔
میتھی دانے، السی کے بیج اور کلونجی دانے سے قہوہ بنانے کا طریقہ:
بلغمی یا سوکھی کھانسی سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک چمچ میتھی دانہ، ایک چمچ السی کے بیج اور ایک چوتھائی چمچ کلونجی لے لیں۔
اب ان تینوں اجزاء کو 3 کپ گرم پانی میں شامل کریں اور زیادہ سے زیادہ 4 منٹ تک پکائیں، بعد ازاں چولہا بند کر دیں اور نیم گرم ہونے پر یہ قہوہ نتھار کر محفوظ کر لیں۔
اس قہوے کا استعمال دن میں دو بار (نیم گرم) کریں، اس قہوے کو چھان کر فریج میں ایک سے دو دن تک محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے تجویز کیے گئے اس قہوے کے استعمال سے ہر قسم کی کھانسی میں آرام ملنے سمیت سردی کی شدت سے بھی بچاؤ ممکن ہے۔
Comments are closed.