بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مدرسے کا قاری گرفتار

لاہور کے علاقے سمن آباد میں مدرسے کےطالب علم پر تشدد کرنے والے قاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مدرسے میں بچے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو نے ایکشن لیا اور تشدد کے ملزم قاری آصف قادری کوگرفتار کر لیا۔

ایس پی عثمان ٹیپو کے مطابق ملزم نے دوران تدریس اپنے شاگرد کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.