گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کے کیس میں سول جج کی اہلیہ نے پولیس کو شامل تفتیش ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے سول جج کی اہلیہ سے رابطہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ دو روز میں جج کی اہلیہ اسلام آباد پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی۔
واضح رہے کہ سول جج کی اہلیہ نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت لے رکھی ہے۔
اسلام آباد میں سول جج کے گھر میں تشدد کی شکار ملازمہ بچی کے مقدمے میں وحشیانہ تشدد اور جسمانی اعضا توڑنے کی دفعہ 328 اے شامل کرلی گئی ہے۔
اس سےپہلے ایف ائی آر میں لگائی گئی دفعات قابل ضمانت تھیں، دفعہ 328 اے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں لگائی گئی ہے۔
کیس میں جج کی اہلیہ پر بچی پر تشدد کرنے کا الزام ہے، پولیس نے لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج بچی اور اس کے والد کا بھی بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔
Comments are closed.