منگل29؍ذوالحجہ 1444ھ18جولائی 2023ء

بچی سانپ گھر میں لے آئی، سب کی دوڑیں لگ گئیں، ویڈیو وائرل

سانپ کو دیکھ کر اکثر لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں، تاہم بھارت میں ایک چھوٹی بچی بڑے سانپ کو پکڑ کر اپنے گھر میں لے آئی، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک چھوٹی بچی کو سانپ ہاتھ میں پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی سانپ کو ہاتھ میں پکڑ کر گھوم رہی ہے اور اس دوران اسے بالکل بھی خوف نہیں آرہا، صرف یہی نہیں بلکہ وہ بچی سانپ کو لے کر ایک کمرے میں داخل ہوتی ہے جہاں اس کے باقی گھر والے بیٹھے ہیں اور وہ سانپ کو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.