ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بچپن سے پچپن تک کا سفر رائیگاں نہیں گیا۔
حیدرآباد میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کنور نوید کی عدم موجودگی میں مخالفین کا ایم کیو ایم سے نمٹنا آسان ہوگیا۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے تحت لیاقت آباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے کرپٹ سسٹم سے نبردآزما ہیں۔
اس موقع پر امین الحق نے کہا کہ کراچی میں ایک قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا اضافہ ہوا ہے، ایم کیوایم اصولوں کی سیاست جاری رکھے گی۔
Comments are closed.