بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بچوں کی پروفائل اور حاضری کے عمل کو ڈیجیٹلائز کیا جائے، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں کی پروفائل اور حاضری کے عمل کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سندھ میں تعلیمی شعبے میں جاری فارن فنڈڈ پروجیکٹس پرگفتگو کی گئی۔

اس دوران وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ ان پروجیکٹس میں زیادہ تر اسکولز کو اپ گریڈ کیا جائے۔

سندھ کابینہ نے اساتذہ کی بھرتی کے لیے پالیسی کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ بچوں کے پرائمری تعلیم چھوڑنے کا عمل روکا جاسکے، اساتذہ کی ٹریننگ جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے۔

سعید غنی نے کہا کہ ہم تمام اسکولز کا ڈیٹا ڈیجیٹلائزڈ کرچکے ہیں، ہمیں مزید چیزیں ڈیجیٹلائز کرنی ہیں تاکہ حقیقی صورتحال ایک کلک پر ہو۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ٹکٹس میرٹ پر دیں گے، کوشش ہے اس بار سینیٹ انتخابات میں پیسہ نہ چلے۔

سینیٹ الیکشن کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی۔

خیبر پختون خوا میں سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی لینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ شیخ عظمت سعید کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے کیس دوسرے بینچ کو بھیجنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنےکا امکان ہے، لاہور دنیا بھر میں آلودگی کے لحاظ سے آج تیسرےنمبر پر رہا۔

سندھ ہائی کورٹ نے نومبر 2019ء میں ہونے والی 1 ہزار 302 ویکسینیٹرز کی بھرتیوں کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے تمام ویکسینیٹرز کی بھرتیاں غیر قانونی قرار دے دیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی کے ا یجنڈے کو عثمان بزدار آگے لے کر چل رہے ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شدید مذمت کی ہے۔

راجن پور میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ پر پی ڈی ایم کیوں گھبرا رہی ہے، اوپن بیلٹ سے اپوزیشن کو نقصان نہیں فائدہ ہوگا، قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 ء تک صبر کریں۔

راجن پور میں محکمہ وائلڈ لائف نے غیر قانونی شکار کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے 2 نایاب نسل کے پرندے تلور اور شکار کا سامان برآمدکرلیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آئی ایس آئی کے سابق ڈی جی اسد درانی کے کیس کی مزید سماعت سے معذرت کر لی۔

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 218 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 ہو چکی ہے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے۔

امن پسند ملکوں کو یکجا ہونے کا پیغام دیتے ہوئے پاک بحریہ نے ساتویں کثیر القومی بحری مشق امن 2021 ء کا انعقاد کیا ہے جس کے سلسلے میں کراچی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.