بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے والی قومیں ترقی کرتی ہیں، حمزہ شہباز

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے والی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ بچوں سے محنت و مشقت کرانا ظلم کے مترادف ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ کے دور میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے مؤثر قانون سازی کی گئی، بدقسمتی سے گزشتہ حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے پر توجہ نہ دی۔

انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے تسلسل کے ساتھ ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ لیبر سے معاشرے کو پاک کرنے کیلئے تمام طبقات اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.