چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بچوں کو فیکٹریوں، کارخانوں اور گھروں میں کام کرنے کی بجائے اسکولوں میں ہونا چاہیے۔
چائلڈ لیبر ڈے کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوانِ بالا میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے مؤثر قانون سازی کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ لیبر سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ ہمارا مقصد بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر بچے کو تعلیم اور بہتر صحت کا حق حاصل ہے، پاکستان چائلڈ لیبر کے روک تھام کے لیے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر قائم ہے۔
Comments are closed.