پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر کے خاوند اور فیملی کا بیان سامنے آگیا۔
خاوند صدف نعیم نے بتایا کہ بچوں نے اپنی والدہ کو آج چینل کی ڈیوٹی پر جانے سے روکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں نے صدف سے کہا کہ ’امی آج ڈیوٹی پر نہ جائیں، جس پر اُس نے جواب دیا کہ آج جانا ضروری ہے کیونکہ ڈیوٹی تو ڈیوٹی ہوتی ہے۔‘
صدف نعیم کے خاوند نے بھی بتایا کہ ہماری ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، بیٹی ہی نے میڈیا پر دیکھ کر بتایا کہ جاں بحق خاتون رپورٹر امی لگتی ہیں۔
فیملی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ میں کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر کے 2 بچے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیٹی کی عمر 21 سال اور بیٹے کی عمر 15 سال ہے، خاتون تین بہنوں اور ایک بھائی میں دوسرے نمبر پر تھی۔
Comments are closed.