بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بپن راوت کی بیٹیوں کا والدین کو زبردست خراج عقیدت

بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں 2 روز قبل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہونے والے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بپن راوت اور اہلیہ  مدھولیکا راوت کی دونوں بیٹیوں نے والدین کو آخری رسومات میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

مدھولیکا راوت مدھیہ پردیش کے ضلع شاہدول کی رہنے والی تھیں، اُن کے والد مرگیندر سنگھ کانگریس پارٹی سے بھارت کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

بپن راوت اور مدھولیکا راوت کی بیٹیوں کارتیکا اور ترینی نے والدین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس دوران وزیر داخلہ امت شاہ، کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے بھی سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

خیال رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک بپن راوت سمیت 13 افراد کی آخری رسومات آج بھارتی دارالحکومت دہلی میں برار اسکوائر میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔

بپن راوت نے 4 دہائیوں تک فوج میں ذمے داریاں نبھائیں، وہ 2017ء سے 2019ء تک فوجی سربراہ رہے، جس کے بعد انہیں ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بنایا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.