سمندری طوفان ’بپر جوائے‘ نے سندھ کے شہر سجاول میں اثر دکھانا شروع کردیا، ہوا کے جھکڑ چلنے لگے، کشتیوں کے بادبان لپیٹ دیے گئے۔
بدین سے لوگوں نے ٹرکوں اور ٹریکٹروں میں نقل مکانی شروع کردی ہے، آشیانے ویران ہوگئے، دو ہزار سے زیادہ لوگ گھروں کو چھوڑ گئے ہیں۔
نقل مکانی کرنے والوں کے لیے گولاڑچی میں امدادی کیمپ بنادیا گیا ہے، کیٹی بندر کو بپھرے سمندر سے محفوظ رکھنے والا بند ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
حیدرآباد میں بھی طوفان کی وجہ سے موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کچرے سے بھرے برساتی نالوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
ادھر بلوچستان کے ساحل گڈانی سے پولیس اور رضا کاروں نے پکنک منانے والوں کو واپس بھیج دیا۔
دوسری جانب اورماڑہ میں اونچی لہروں کے باعث سمندری پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوگیا ہے۔
Comments are closed.