جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

بپرجوائے آج شام 4 سے 8 بجے کے دوران گجرات سے ٹکرائے گا

سمندری طوفان بپرجوائے آج شام 4 سے 8 بجے کے دوران گجرات سے ٹکرائے گا۔

بھارتی محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان 135سے 150کلو میٹر فی گھنٹہ ہوا کی رفتار سے ٹکرا سکتا ہے، طوفان گجرات کے ساحل سے 200 کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر رہ گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے زیر اثر گجرات کے ضلع کچ کے ساحل پر 2 سے 3 میٹر اونچی لہروں کا امکان ہے جبکہ پوربندر اور دوار کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوناگڑھ کے ساحل پر لہریں اونچی ہو گئی ہیں اور سمندری پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے، ممبئی کے جوہو ساحل پر اونچی لہروں کے باعٹ لائف گارڈز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے پیش نظر ممکنہ متاثرہ علاقوں سے 74 ہزار افراد کا انخلا کرالیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.