جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

بٹگرام چیئر لفٹ کی تینوں رسیاں غیر معیاری تھیں، پولیس

بٹگرام چیئر لفٹ واقعے سے متعلق پولیس نے کہا ہے کہ چیئر لفٹ کی تینوں رسیاں غیر معیاری تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چیئر لفٹ میں حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔

اس حوالے سے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئر لفٹ کے مالک کو 2 نوٹس جاری کیے تھے، پہلا نوٹس جولائی اور دوسرا اگست میں جاری کیا تھا۔

بٹگرام چیئر لفٹ واقعے کے بعد چئیر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو بٹگرام میں ایک ایسا خوفناک واقعہ پیش آیا جس نے قومی اداروں سمیت غیر ملکیوں کو بھی پریشانی میں مبتلا کردیا اور یہ واقعہ انٹرنیشنل میڈیا پر بھی کافی موضوعِ بحث رہا۔

بٹگرام کے گاؤں الائی میں پاشتو کے مقام پر چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد پھنس گئے تھے، بچے صبح 7 بجے کے وقت چیئر لفٹ کے ذریعے اپنے اسکول جا رہے تھے کہ لفٹ کی 3 میں سے دو رسیاں ٹوٹنے سے چیئر لفٹ تقریباً 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئی تھی تاہم پاک فوج، ریسکیو اہلکار اور مقامی افراد نے طویل جدوجہد کے بعد تمام افراد کو بچا لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.